محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زیر صدارت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اہم اجلاس آج (پیر) اسلام آباد میں ہو گا ، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زیر صدارت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اہم اجلاس آج بروز پیر 11مارچ بلیو ایریا اسلام آباد میں ہو گامرکزی جوائنٹ سیکریٹر ی اطلاعات روحیل اکبر نے بتایا کہ ملکی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے حوالہ سے اتحادی جماعتوں کا یہ اجلاس اہم نوعیت کا ہوگا۔

جس میں جماعت اسلامی پاکستان ،جمعیت علماء اسلام(س)،جمہوری وطن پارٹی (طلال بگٹی)،جمعیت علماء اسلام نظریاتی ،جمیعت علماء اسلام نورانی گروپ ،سنی تحریک،تحریک صوبہ ہزارہ،کسان اتحاد،تنظیم الااخوان ، مزدور کسان پارٹی،خاکسار تحریک،جمیعت علما ء پاکستان (سواداعظم)،جمعیت اہلحدیث ،جماعت اہلسنت والجماعت اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنماء شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کے بعدمحسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔