ڈنگہ کی خبریں 23.03.2013

ڈنگہ اور گردونواح کے معروف تعلیمی ادارے دی ایجوکیٹرز ڈنگہ کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات وگرلز کیمپس کا افتتاح ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ اور گردونواح کے معروف تعلیمی ادارے دی ایجوکیٹرز ڈنگہ کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات وگرلز کیمپس کا افتتاح ہوا ،جس میں مہمان خصوصی شہزادہ شہزاد شفیق ،چوہدری لیاقت علی ورائچ چئیرمین ILMسرگودھا،حاجی جاوید شیخ صدر پریس کلب ڈنگہ،محمد حبیب بسوی سابق ناظم ڈنگہ ٹو ۔میجر سعید احمدکھاریاں کینٹ،شیراز گل پرنسپل دی ایجوکیٹرز لالہ موسیٰ ،شہزادہ شہزاد شفیق پرنسپل دی ایجوکیٹرز گجرات کیمپس مس صائمہ گل گیریژن سکول کھاریاں کینٹ،چوہدری محمد اصغر امرہ کلاں ،میاں ممتاز حسین،ریاض احمد بٹ صدر انجمن تاجران ڈنگہ،چوہدری محمد شریف چوہدری بنارس علی فتہ بھنڈ تھے ڈائریکٹر میاں منور حسین سعید نے میزز مہمانوں کو خوش آمدیدید کہا ،مہمانان گرامی نے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں انعامات تقیم کیے ،تقریب کے بعد مہمانان گرامی نے میاں منور حسین سعید ڈائریکٹر ادارہ اورپرنسپل ادارہ مس مصباح تنویر کے ہمراہ گرلز کیمپس کا افتتاح کیا ،اس موقع رانا اطہر رشید ،ڈاکٹر محمدمشتاق مغل،میاں جہانگیرعالم ،محمد تنویر ،نثارمغل،حکیم عبدالجبار،شہروز گوہر ڈار،عکاشہ شفیق بھٹہ،سمیت دیگر معززین علاقہ اور والدین کی کثیرتعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :علاقہ کے معروف تعلیمی ادارے لارل ہاؤس خوجہ میں یوم والدین اور سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)علاقہ کے معروف تعلیمی ادارے لارل ہاؤس خوجہ میں یوم والدین اور سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب سے پروفیسر تفاخر محمود گوندل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول با گڑیاں والہ،پروفیسر محمد اسلم گوندل ایم ڈی گوندل پبلیشرز لاہور،محمد اختر شاہدصدرٹیچر ز یونین گجرات،میاں الطاف احمد ایم ڈی لارل ہاؤس خوجہ نے خطاب کیا ۔تقریب میں سکول کے ہونہار طلباء و طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ، کم عمر بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کر کے حاضرین کے دِل موہ لیے ، جنہیں والدین اور شرکاء نے بہت سراہا ،یو م والدین اور سالانہ رزلٹ کی اس تقریب میںالحاج حافظ محمد صدیق سرپرست لارل ہاؤس خوجہ ، پروفیسر تفاخر محمود گوندل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول با گڑیاں والہ،پروفیسر محمد اسلم گوندل ایم ڈی گوندل پبلیشرز لاہور،محمد اختر شاہدصدرٹیچر ز یونین گجرات،میاں الطاف احمد ایم ڈی لارل ہاؤس خوجہ، میاں عبدالرشید چیلیانوالہ ،چوہدری نورزمان خوجہ، حافظ شاہ محمد چکوڑا،ماسٹر محمد ظفر صاحب چھیماں،چوہدری اکبر علی گاکھڑا،وسیم اقبال ڈائریکٹر ایراث ہاؤس آف نالج ڈنگہ،نوید شہزاد مغل ڈائریکٹر فالکن ہاؤس پبلک سکول ڈنگہ،واحد حنیف ایم ڈی سخی لعل گرافکس ڈنگہ،سمیت علاقہ بھر سے تعلیمی شخصیات اور والدین کی بھرپور شرکت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج ہم عہد کرتے ہیں کہ لاالہ اللہ محمد رسول صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کے صدقے ہم اپنے بھائی چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو بھلیسرنوالہ سے بھرپور کامیابی دلائیں گے،چوہدری ارشد،چوہدری اشرف فورمین،چوہدری اعجاز گرمالہ و دیگر معززین علاقہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)موضع بھلیسرنوالہ ریٹائر میجر چوہدری ارشد کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے حمائتی اکٹھ سے چوہدری اشرف فورمین ،چوہدری اعجاز گرمالہ،چوہدری اعظم مہر،چوہدری غلام علی چھاوڑی ،پیر نذر حسین شاہ،چوہدری ارشد اچھی،چوہدری سجاد احمد گجر،چوہدری اکرم چیچی،چوہدری افضل اور چوہدری عبداللہ نے مشترکہ طور پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ لاالہ اللہ محمد رسول صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کے صدقے ہم اپنے بھائی چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو بھلیسرنوالہ سے بھرپور کامیابی دلائیں گے۔ہمارا تعلق سابق ایم پی اے میاں طارق محمو د کے ساتھ تھا ۔لیکن چوہدری اعجاز احمد رنیاں ایک مخلص اور وفادار سیاست دان ہمیں انسان کی شکل میں فرشتہ ملا۔جب تک ہماری زندگی ہے ہماری آنے والی نسلیں بھی چوہدری اعجاز احمد رنیاں کا بھرپور ساتھ دے گیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے ہماری کاوشوں میں کوئی کمی نہ رہے گی۔ہم نے ٹھان لیا ہے کہ چوہدری اعجاز احمدرنیاں ہمیشہ کیلئے ایم پی اے منتخب ہونگے اور اسمبلی میں جاکر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سابق ایم پی اے ہمیشہ پولیس کی بیساکھیوں کے ساتھ حلقہ میں گردش کرتا ہے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)موضع بھلیسرنوالہ ریٹائر میجر چوہدری ارشدکی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے حمائتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں چوہدری ارشد میجر اور ان تمام بزرگوں بھائیوں دوستوں کا بے حد مشکور ہوں کے جنہوں نے آج میرے اعزاز میں والہانہ استقبال اور حمائتی اکٹھ کیا۔یہ استقبال میں مدتوں یاد رکھوں گا۔چوہدری ارشد میجر کی آج میں تعریف نہ کروں تو یہ انکی میرے ساتھ محبت اور وفاداری کی ناانصافی ہوگی۔انہوں نے مجھے یہ اکٹھ منعقد کروا کر مجھے قرض دار بنا دیا ہے ۔میں نے اپنی زندگی میں کبھی غلط وعدہ نہیں کیا اور نہ آئندہ کروں گا۔اصل فیصلے میرے اللہ کے ہاتھ میں ہیں ۔سابق ایم پی اے ہمیشہ پولیس کی بیساکھیوں کے ساتھ حلقہ میں گردش کرتا ہے اگر اس کے کسی حواری نے ہمارے ساتھیوں کو تنگ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی سابق ایم پی اے ہمیشہ ایم پی اے شپ کے سہانے خواب دیکھے گا اور ترسے گاوہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔سابق ایم پی اے کے بھتیجوںاور بھانجوں نے ڈھنڈالی پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی اور عملہ کویرغمال بنا کر شدید زخمی کیا۔انہوں نے حلقے کی عوام کیساتھ بہت زیادتیاں کی ہیں ہم انشااللہ مظلوم عوام کے ساتھ ہیں اور ہرشریف ، عزت دار شخص کی میں دل سے قدر کرتا ہوں۔آپ بھائیوں کا یہ والہانہ پیار دیکھ کر میرا دل باغ ہوگیا ہے ۔