ڈاکٹر نادیہ فرحان عیسیٰ نے ربن کاٹ کر ابوالحسن اصفہانی سینٹر میں فارمیسی کا افتتاح کیا

کراچی : معالج کے مشورے کے بغیر دوا کے استعمال اور دواکے استعمال میں مقررہ خوراک سے تجاوز کے رجحان کے خاتمے کیلئے پاکستان میں کمیونٹی فارمیسی کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی تھی اسلئے ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری نے اس ضرورت کی تکمیل کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی ہدایت پر کمیونٹی فارمیسی کے قیام کی جانب سفر شروع کردیا ہے۔

آغاز میں ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری کے ابوالحسن اصفہانی سینٹر میں تمام ضروری سہولیات و انسٹرومنٹس سے مزین ”فارمیسی” قائم کی گئی ہے جبکہ بتدریج اس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے بتدریج تمام سینٹرز میں فارمیسی قائم کی جائینگی تاکہ رعایتی نرخوں پر معیاری ادویات کی فراہمی کے ساتھ ان کے اثرات طریقہ استعمال ,تجاوز کی صورت مضر اثرات و نقصانات کے حوالے سے مکمل معلومات و آگہی بھی فراہم کی جائے ۔

یہ بات ڈاکٹر نادیہ فرحان عیسیٰ نے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ عابدین کے ہمراہ عیسیٰ لیباریٹری ابوالحسن اصفہانی سینٹر میں فارمیسی کاافتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر قمر عباس ,سیکریٹری فارمیسی کونسل آف میڈیسن سندھ ڈاکٹر تنویر احمد ,ڈپٹی سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ شاہجہاں سموں ,ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ تنویرعالم۔

ای ڈی او ہیلتھ امداداللہ صدیقی ,ڈرگ انسپکٹر طاہر خانزادہ ,فارمیسی گریجویشن ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر زین الحسنین ,عیسیٰ لیباریٹری کے منیجر فارمیسی سروسز ڈاکٹر نجم جمیل ,ڈاکٹر نادیہ ویرانی ,ڈاکٹر شگفتہ ,فزیو تھراپسٹ مرزا عبید بیگ ,شرجیل حسین ,شیخ انور,عمران احمد صدیقی ,محمد فرید احمد ,شازیہ ودیگر بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔