ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو انجیو گرافی کرانے کا مشورہ دیدیا

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز مشرف کا علاج کرنے والے اے ایف آئی سی کے سینئر ڈاکٹروں کے پینل نے سابق صدر کے اہل خانہ کو انجیوگرافی کی رائے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی انجیوگرافی یا انجیو پلاسٹی ان کے اہلخانہ کی آمادگی پر ہو گی، پویزمشرف کی دل کی شریان بند ہونے کے باعث انجیوگرافی کرانا لازمی ہے۔

پرویز مشرف کی کمر کی تکلیف کے لیے عسکری ادارہ بحالی معذوراں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔