مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے گورا قبرستان کے قریب گھر میں کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 26 سالہ محمد عرفان ولد محمد لطیف جاں بحق ہو گیا لواحقین لاش لے کر جناح اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی تو لواحقین بغیر پولیس کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے، شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قائد آباد گرین سٹی میں ویلڈنگ کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 26 سالہ اقبال ولد محمد رمضان جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش قریبی اسپتال لائی گئی، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی تو لواحقین بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس کے مطابق متوفی محنت کش تھا دکان پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا، متوفی قریبی علاقے کا رہائشی تھا۔اورنگی ٹاؤن میں جمعرات اور جمعے کی درمیان شب کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے فرخ نامی شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔