دوحہ: دنیا میں سب سے ذیادہ اشتہارات کی چھپائی کا اعزاز قطر کو حاصل

Doha

Doha

قطر نے دنیا میں سب سے زیادہ اشتہارت چھاپ کر پچیسواں گنیز آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔ قطر کے وزارت ثقافت اور ورثہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر حماد الکوائری نے ایوارڈ کی وصولی کے لیے دوحہ میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے خصوصی نمائندے طلال عمر شریک تھے۔

تقریب میں دنیا میں سے زیادہ چھپائی کے حوالے قطر کی معروف پبلیکیشن کا نام گینز بک آف ورلڈ میں درج کیا گیا۔ یاد رہے کہ دبئی اس سے قبل مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں کاروبار کے حوالے سے 150 مرتبہ گینز آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کراچکا ہے جبکہ مصر کو یہ اعزاز چالیس مرتبہ حاصل ہوا ہے۔