ڈالر کی قدر میں 56 پیسے کمی 101 روپے 78 پیسے پر بند

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید چھپن پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر تین ماہ کی کم ترین قیمت ایک سو ایک روپے اٹہتر پیسے پر بند ہوا۔

انٹر بنک مارکیٹ میں چار روز کے دوران ڈالر ایک روپے دس پیسے سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی شرح تبادلہ ایک سو دو روپے سے کم پر آ گئی۔