ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے اہم کردار ادا کیا ہے: صوفی مسعود احمد صدیقی

Sufi Masood Ahmad Siddiqui

Sufi Masood Ahmad Siddiqui

لاہور (پ ر) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اوربین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے چیئرمین قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی قومی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسٹر پر مسحی برادری کو مبارکباد کیلئے اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام ہمیں تمام مذاہب اور انسانیت سے حسن سلوک اور معاشرے میں امن محبت کے فروغ کا درس دیتا ہے۔

لہذا ہمیں مسحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہو کر سبز ہلالی کے پرچم کے نیچے ہم سب ایک ہیں کے عملی کردار کو اجاگر کرنا چاہیے ۔ کیونکہ پاکستان میں جس قدر دیگر مذاہب کو تحفظ حاصل ہے کسی اور ملک میں اس کا تصور نہیں کیا جاسکتا ۔ان کا کہنا تھاکہ تمام باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یہ وقت ملی یکجہتی کا ہے اور ہمیں وطن عزیز کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے تمام سیکورٹی اداروں کے ہاتھ مضبوط سے مضبوط تر کرنا ہوں گے اور قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہو گا۔