ڈرون حملے کیس، عدالتی معاونین کو پیش ہونے کی ہدایت

Drone - Attack

Drone – Attack

لاہور (جیو ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ڈرون حملوں کیخلاف کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو عدالتی معاونین ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پیش نہ ہوئے جس پر درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے برہمی کاظہار کرتے ہوئے کہا۔

ڈرون حملوں کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ اس کیس کی سماعت جلد مکمل ہونی چاہیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے عدالتی معاونین کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔