ڈرون حملے ، پاکستان اور امریکا کو مل بیٹھنا ہوگا، سعیدہ وارثی

 Saeeda Warsi

Saeeda Warsi

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی سینئر فارن آفس منسٹر سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے معاملے پر پاکستان اور امریکا کو مل کر بیٹھنا ہوگا، یہ ان کا آپس کا معاملہ ہے۔

سعیدہ وارثی کا کہنا تھا ڈرون حملوں کا معاملہ عالمی قوانین کے تحت حل ہونا چاہئے، انتہا پسندی ایک چیلنج ہے۔ امریکا اور پاکستان کو اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے مل کر بیٹھنا ہو گا۔

سعیدہ وارثی کا کہنا تھا وزیراعظم نواز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی سیل دوبارہ قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اگلے ہفتے اسلامک اکنامک فورم میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچیں گے، جس میں پاک افغان برطانیہ سہ فریقی مذاکرات بھی ہوں گے۔