اداکارہ سپنا کیس، ایس پی سی آئی اے سمیت اعلیٰ افسر طلب

 Actress Sapna

Actress Sapna

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ سپنا خان کے اغواکے مقدمے میں نامزد ملزم سابق وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ سمیت دیگر ملزموں کو گرفتار نہ کرنے پر ایس پی سی آئی اے عمر ورک سمیت دیگر اعلی پولیس افسران کو طلب کر لیا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کے روبرو درخواست گزار مشعل خان کے وکیل نے بتایا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے دوست کھوسہ سمیت دیگر ملزموں کو گرفتار نہیں کیا جبکہ ملزموں کو گرفتار کئے بغیر اداکارہ سپنا کی بازیابی ممکن نہیں اور نہ ہی ملزمان کو ان کے کئے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزموں کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کو اور کتنے مہینے چاہئیں۔آئندہ سماعت اکتیس اکتوبر کو ہو گی۔