ڈرون حملے بند ہونے تک سپلائی نہیں جانے دیں گے: عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

پشاور (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا کہ وہ ڈالر لیکر پختونوں کے سر کا سودا کرنے والوں میں سے نہیں۔ ڈرون حملوں کے خلاف اپنے موقف پر قائم ہیں، نیٹو سپلائی اسی لئے بند کی ہے اور یہ ڈرون حملے بند ہونے تک نہیں کھلے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صوبائی معاملہ نہیں اور مہنگائی کنٹرول کرنا بھی ان کے ہاتھ میں نہیں کیونکہ وفاقی حکومت انکی نہیں نون لیگ کی ہے۔

عمران کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ بجلی کی لود شیڈنگ ہے۔

وفاقی حکومت اس معاملے میں خیبر پختون خواہ کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے رائٹ ٹو انفارمیشن سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔