ڈرون حملے، یکساں مؤقف کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ڈرون حملوں پر یکساں موقف اپنانے کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

خورشید شاہ نے شاہ محمود قریشی، فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں سے رابطہ کیا اور ڈرون حملوں پر یکساں موقف اپنانے پر زور دیا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ صرف قرارداد پیش کرنے پر اکتفا نہ کیا جائے بلکہ ایسی حکمت عملی اپنائی جائے کہ حکومت عملی قدم اٹھانے پر مجبور ہو۔ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاس میں ہوگا جس میں حکمت عملی طے کی جائے گی۔