ڈرون حملوں پر امریکا کو یک زبان ہوکر جواب دینا چاہیے, عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہیڈرون حملوں پر امریکا کو یک زبان ہوکر جواب دینا چاہیے۔ قبائلی علاقوں میں فوج بھیجنا سنگین غلطی ہو گی۔ کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں پر عمران خان نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کل جماعتی کانفرنس کی قرار داد تحریک انصاف کی پالیسیوں کی توثیق کرتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان کا واضح موقف سامنے آگیا ہے اور ڈرون حملوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی پالیسی بھی دیکھنا چاہیے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ انھیں کانفرنس میں ان کے تمام سوالات کے جواب ملے اور وہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کی جانب سے مثبت پالیسی تشکیل دیئے جانے کیلئے پر امید ہیں۔

قومی سلامتی اجلاس سے قبل عمران خان نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔۔ جس میں انھوں نے وزیراعظم نواز شریف کے سامنے چار نکات پیش کیے۔ ڈرون حملوں کے حوالے سے پالیسی واضح کی جائے۔ دہشتگردوں کو ہونیوالی فنڈنگ کے ذرائع بتائے جائیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے متعلق پاکستان کے عالمی معاہدوں سے آگاہ کیا جائے اور کالعدم تنظیموں کا موجودہ اسٹیٹس بتایا جائے۔