دعا منگی کیس: ملزم زوہیب قریشی کے فرار پر مزید 2 پولیس اہلکار گرفتار

Dua Mangi Case

Dua Mangi Case

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) دعا منگی اغوا کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے فرار ہونے پر مزید دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار اہلکار کورٹ پولیس ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے اور یہ اہلکار ہر بار ان ہی اہلکاروں کی ڈیوٹی لگاتے تھے جن کی حراست سے ملزم زوہیب فرارہوا۔
دعا منگی کیس: پولیس حراست سے بھاگے ملزم کے بیرون ملک فرار کا شبہ

حکام نے بتایا کہ گرفتار پولیس اہلکار مبینہ طور پر زوہیب قریشی کے ساتھ رابطے میں تھے اور یہ تمام معاملہ 6 ماہ سے جاری تھا۔

حکام کے مطابق یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ زوہیب قریشی عدالت سے کئی بار شاپنگ کرنے گیا، اس کے علاوہ وہ اپنے گھر بھی جاتا رہا ہے۔