دہری شہریت ،سپریم کورٹ نے مراد علی شاہ کو الیکشن لڑنے سے روک دیا

Murad Ali Shah

Murad Ali Shah

اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کو دہری شہریت کی وجہ سے الیکشن لڑنے سے روک دیا ہے۔فیصلہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ مراد علی شاہ دہری شہریت رکھتے ہیں اور الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورانہ اترنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔سابق صوبائی وزیر مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 73سے امیدوار تھے۔ ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹریبونل نے انہیں نااہل قرار دیا تھا تاہم سندھ ہائی کورٹ نے انہیں انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی تھی جسے سپریم کورٹ نے آج کالعدم قرار دے دیا۔