جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے گورنر کی تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن کے نام خط

JUI - MQM

JUI – MQM

کراچی(جیوڈیسک)جمیت علمائے اسلام کے سربراہ، مولانا فضل الرحمان نے چیف الیکشن کمشنر کینام خط میں گورنر خیبر پختونخوا اور گورنر بلوچستان کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔ادھر ایم کیو ایم کے خط میں کراچی کے حلقوں پر لیاری گینگ وار کے قبضوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے چیف الیکشن کمشنر کینام خط میں الزام عائد کیا ہے کہ صدر آصف زرداری نے گورنر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو فاٹا میں دھاندلی کا ٹاسک دے رکھا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان اور فاٹا میں پولنگ سٹیشنز بہت دور دور بنائے گئے ہیں اور ووٹرز کیلئے پیدل پہنچنا مشکل ہے۔ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت ووٹرز کو ٹرانسپورٹ مہیا نہیں کر سکتی جس سے ووٹر ووٹ ڈالنے نہیں آئے گا اور سرکاری افسران کو جعلی ووٹ ڈالنے کا موقع مل جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا میں پرانے پولنگ سٹیشنز بحال کئے جائیں۔دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے خط میں عام انتخابات میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لیاری کے گینگز نے کراچی کے حلقہ248اور249کے پولنگ سٹیشنوں پر قبضے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔