الاصف اسکوائر سہراب گوٹھ میں رینجرز کا آپریشن،متعدد گرفتار،اسلحہ بر آمد

Rangers Operated

Rangers Operated

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے،،آپریشن کے دوران 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مختلف اقسام کے ہتھیار اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ رینجرز ذرائع کے مطابق سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر میں سرچ آپریشن علی الصبح شروع کیا گیا۔

جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا۔ آپریشن علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا جارہا ہے جس میں کمانڈوز اور خواتین اہلکاروں سمیت رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔

رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے45 اقسام کے مختلف ہتھیار اور ایک بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل بر آمد کرلی گئی۔ گرفتار شدگان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔