دبئی انٹرنیشنل نے دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ کا اعزازحاصل کرلیا

Dubai International Airport

Dubai International Airport

دبئی (جیوڈیسک) دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا مصروف ترین ایئرپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 7 کروڑ 47 لاکھ مسافروں نے سفرکیا جس کے بعد دبئی انٹرنیشنل نے دنیا کے سب سے مصروف ترین ایئرپورٹ کا اعزازحاصل کرلیا جب کہ 2013 میں سرفہرست رہنے والے لندن کے ہتھیرو ایئرپورٹ سے 6 کروڑ 81 لاکھ مسافروں نے سفرکیا۔ دبئی ایئرپورٹ سے 2013 میں 6 کروڑ 64 لاکھ مسافروں نے سفرکیا تھا اور 2014 میں یہ تعداد بڑھ کر 7 کروڑسے تجاوز کرگئی جس میں مجموعی طورپر6.1 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اس اضافے میں اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر شامل ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک ایئرپورٹ کا “ڈی” ہال کھلنے کے بعد ایئرپورٹ کی گنجائش 9 کروڑ مسافروں تک ہوجائےگی اور اسی طرح المختوم انٹرنیشنل کی 2022 میں تکمیل کے بعد وہاں 12 کروڑ مسافروں کی سالانہ آمد و رفت ممکن ہوسکے گی۔