واجبات ادا نہ کئے تو پی آئی اے پروازیں معطل ک ردینگے، سعودی حکام

PIA

PIA

جدہ (جیوڈیسک) جدہ ایئر پورٹ اتھارٹی نےخبردار کیا ہے کہ پی آئی اے نے واجبات ادا نہ کئے تو اُس کی پروازیں معطل کردی جائیں گی۔

پی آئی اے جدہ آفس نے اپنے ہیڈ آفس سے ادائیگی کے فوری انتظامات کی درخواست کی ، جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کو ایئر نیوی گیشن چارجز کی مد میں 11 ملین سعودی ریال ادا کرنے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ اتھارٹی نے جزوی ادائیگی لینے سے بھی انکار کردیا اور ادائیگی نہ ہونے پر جدہ ایرپورٹ اتھارٹی پی آئی اے کا موسم سرما کا شیڈول منظور نہیں کرے گی۔