فرانس میں گوروں نے سیاہ فام شخص سے نفرت کی انتہا کردی

Black Man Forced Train

Black Man Forced Train

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں برطانوی فٹبال ٹیم چیلسی کے مداحوں نے نسلی امتیاز کا ثبوت دیتے ہوئے ایک سیاہ فام شخص کو ٹرین پر سوار ہونے سے زبردستی روک دیا اور ٹرین پر چڑھنے کی ہر کوشش کے دوران اسے پیچھے بھی دھکیل دیا۔

برطانوی اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس مں پیرس کے قریب ڈراوٹ اسٹیشن پر سفید فام افراد کے ایک گروہ کی جانب سے سیاہ فام شخص کو ٹرین پر چڑھنے سے روکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق سیاہ فام شخص نے ٹرین پر چڑھنےکی کئی بار کوشش کی تاہم ہر بار چیلسی فٹبال کلب کی شرٹس پہنے سفید فام لوگوں کے گروہ نے نہ صرف اسے ناکام بنایا بلکہ اس شخص کو دھکے دیتے ہوئے اپنے نسل پرست ہونے کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

واقعے کے بعد پرردعمل میں چیلسی کے ترجمان کا کہنا تھاکہ اس طرح کا طرز عمل شرمناک ہے اور فٹبال سوسائٹی میں اس کی کوئی جگہ نہیں جبکہ اس کے ذمہ داروں کے خلاف جو بھی ایکشن لیا جائے گا چیلسی اس کی حمایت کرے گی۔

دوسری جانب برطانوی اور فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے وہ ویڈیو کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جبکہ آئندہ میچز کے دوران سیکورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمبٹا جاسکے۔ انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سیپ بلاٹر نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹ بال میں نسل پرستی کی کوئی گنجائش نہیں۔