ڈیورنڈ لائن حل شدہ معاملہ ہے،پاکستان کا کرزئی کے بیان پر ردعمل

Durand Line

Durand Line

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ ڈیورنڈ لائن حل شدہ معاملہ ہے، ڈیورنڈ لائن پر بات کرنا پاک افغان اہم معاملات سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بات افغان صدر حامد کرزئی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی جس کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ وہ ڈیورنڈ لائن قبول نہیں کرتے، ڈیورنڈ لائن کو آج تک نہ کسی افغانی نے قبول کیا ہے نہ وہ قبول کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاک افغان سرحدی علاقے گورسال میں پاکستانی چیک پوسٹ پر افغان فورسز نے حملہ کیاتھا، افغان قیادت نے کئی مرتبہ دھمکی آمیز بیانات بھی دے چکی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حامد کرزئی نے ماضی میں طالبان سے بات کرنے اور مصالحتی عمل میں شریک ہونے کا کہہ چکے ہیں۔