خوف و دہشت کا ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈپٹی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی

General Imran Ismail

General Imran Ismail

کراچی(جیوڈیسک)کراچی تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ خوف و دہشت کا ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابات کا پر امن اور بروقت انعقاد چاہتی ہے ۔ انہوں نے شہر میں رینجرز کے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کا جلسہ لوگوں کی جانوں کو درپیش خطرات کے باعث منسوخ کیا گیا۔

جماعت اسلامی نے خطرات اٹھاکر جلسہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے مقابلے میں نگراں حکومت زیادہ نااہل ثابت ہورہی ہے، تحریک انصاف کے امیدواروں کو دھمکیاں ملی تھیں، لیکن الیکشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

تحریک انصاف کراچی سے بھرپور الیکشن لڑے گی اور نوجوان باہر نکلے تو حیرت انگیز نتائج ملیں گے۔ عمران اسماعیل نے بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 7 مئی کو کراچی پہنچیں گے اور تمام امیدواروں کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔