کراچی : چرس اسمگل کرنیکی کوشش ناکام،2 ملزم گرفتار

Karachi Marijuana

Karachi Marijuana

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سو پچاس کلوگرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

کوسٹ گارڈز کی خصوصی ٹیم نے ناردرن بائی پاس پر ایک گاڑی کی تلاشی لی اور خفیہ خانوں سے ڈیڑھ سو کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ گاڑی میں سوار دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔