کراچی : گلشن اقبال سے زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi Police

Karachi Police

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک زخمی سمیت پانچ ڈاکوں کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا۔کراچی گلشن اقبال کے بنگلے میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کر رہے تھے۔

پڑوسی نے شک ہونے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوا اور پانچ ڈاکوں کو گرفتار لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے پانچ ٹی ٹی پستول، مسروقہ پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز، زیورات برآمد ہوئے جبکہ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔