فرض شناس،عوام دوست ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون علی حسن شیخ کی معطلی پر اظہار تشویش

کراچی : انجمن تاجران خلد آباد، قائد آباد کراچی کے صدر شوکت ربانی و دیگر عہدیدارون نذیر خان، حاجی حیدر خان، اعظم جٹ، شاہ جہان مرزا، فرمان شفیع، بابر حمص اور شائستہ خان نے مشترکہ بیان میں فرض شناس، عوام دوست اور بہادر پولیس افسر علی حسن شیخ کی ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون سے معطلی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ تاجر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مذکورہ ایس ایچ او کی تھانہ میں تعیناتی کے بعد جرائم کافی حد تک کنٹرول ہوگئے تھے انہوں نے کہا کہ قائد آباد کے بازاروں اور علاقائی سطح پر ڈکیتی اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں خاطر خواہ کمی ہوگئی تھی اس کے علاوہ بھتہ خوروں کے خلاف موثر کاروائی کر کے متعدد کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے۔

سب سے بڑھ کر یہ کہ قائد آباد کے عوام اور تاجروں سے ایس ایچ او اتھانہ شاہ لطیف ٹائون انسپکٹر علی حسن شیخ کا بھر پور کوارڈینشن تھا لہذا ہم انجمن تاجران خلد آباد، قائد آباد کراچی سی سی پی او کراچی، ڈی آئی جی کراچی ایسٹ ،سے درخواست کرتے ہیں کہ علاقائی سطح پر بہترین کار کردگی کے حامل انسپکٹر علی حسن شیخ کو دوبارہ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون تعینات کیا جائے۔