کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے سابق ایس ایچ او بیٹے اور نواسے سمیت جاں بحق

Bodies

Bodies

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سابق ایس ایچ او، بیٹا اور نواسہ شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں مقتول ایس ایچ او کا بھتیجا زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاحال واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ممکنہ طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور مقتولین کے اہل خانہ سے بیانات لئے جارہے ہیں۔