کے ای ایس سی سے معاہدہ منظرعام پرلایا جائے۔ایف پی سی سی آئی

FPCCI

FPCCI

کراچی (جیوڈیسک)تاجروں کی ملک گیر تنظیم ایف پی سی سی آئی نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی حکومتی اداروں کی جانب سے ادائیگیوں نہ ہونے کی سزا کراچی کے تاجروں اورعوام کودے رہی ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے جاری کردہ اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں بجلی فراہم کرانے کے لیے کے ای ایس سی کے علاوہ دیگر اداروں کو موقع دیا جائے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احمد نے کے ای ایس سی کی جانب سے بجلی کے شدید بحران کی نوید سنانے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی سرگرمیوں کو مفلوج جبکہ عوام کو ایک بارپھر ذہنی اذیت سے دوچارکرنے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔

سابق نائب صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ کراچی میں اربوں روپے کے بلوں کی ادائیگی کے باوجود بجلی کی عدم دستیابی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور حکومت کے مابین ہونے والے معاہدے سے پوری قوم کو آگاہ کیا جائے۔