اقتصادی شراکت داری، منڈیوں تک رسائی چاہتے ہیں: وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

نیو یارک (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے اقتصادی شراکت داری، منڈیوں تک رسائی چاہتے ہیں۔ ادھر بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کا اعلان کر دیا۔ ادھر نیویارک میں وزیراعظم نے ایران کے صدر بل گیٹس اور آئی ایم ایف کے سربراہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیراعظم نے نیویارک میں پائیدار ترقی سے متعلق اعلی سطح کے مذاکرات میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پائیدار ترقی کیلیے ترقیاتی ایجنڈا کی بنیاد صرف امداد نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں۔ امداد ریاست کو دیگر ممالک پر منحصر کرتی ہے۔ ادھر نیویارک روانگی سے پہلے نئی دہلی میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا خطے کے بہتر مفاد کے لئے وہ پاکستان بنگلہ دیش اور نیپال کے سربراہان مملکت سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف سے خطے میں جاری کشیدگی پر بھی بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنماں میں ملاقات اس ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔ نیویارک میں وزیراعظم نواز شریف سے ایران کے صدر حسن روحانی، بل گیٹس اور آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈ نے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں اقتصادی تعاون سمیت خطے کی صورتحال اور پاکستانی معیشت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے پہلے تیز رفتار ترقی کے موضوع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لئے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے وزیراعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں دہشت گردی اور ڈرون حملوں کے معاملے پر بھی بات کریں گے۔