ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ اورکم سن بیٹی قتل

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قصبے پیر محل میں باپ اور کم سن بیٹی کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کر دیا گیا، مقتول کی بیوی نے چند ماہ پہلے طلاق لیکر ایک شخص سے شادی کر لی تھی، خاتون کے دوسرے شوہر پر دوہرے قتل کا شبہ ہے۔

پولیس کے مطابق پیرمحل کے محلہ صدیق آباد میں 45 سالہ صدیق اور 3 سالہ نگینہ کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کر دیا گیا، مقتول صدیق کی بیوی حسینہ نے چند ماہ پہلے طلاق لے کر ایک شخص منور سے شادی کر لی تھی، لیکن بعد میں حسینہ اور منور کے درمیان ناچاقی ہو گئی، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ باپ بیٹی کو منور نے قتل کیا، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔