ڈاکٹر مناف ترین کی عدم بازیابی پر کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

Doctors Strike

Doctors Strike

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے اغوا کئے گئے ماہر امراض قلب پرو فیسر ڈاکٹر مناف ترین کی عدم بازیابی کے خلا ف ڈاکٹرز کی جانب سے کوئٹہ کے سرکا ری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ہڑتال جاری ہے۔

مغوی ڈاکٹر کی عدم بازیابی کیخلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ڈاکٹروں کی دیگر مقامی تنظیموں کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں صبح آٹھ سے گیارہ بجے تک تین گھنٹے کی علامتی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر مناف ترین کو بازیاب کیا جائے اور تمام ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ماہر امراض قلب ڈاکٹر مناف ترین کو سات روز قبل کوئٹہ شہر میں ماڈل ٹاون کے علاقے سے اغوا کر لیا گیا تھا۔