شاید انسانی جان سے زیادہ معیشت وفاقی حکومت کی ترجیح ہے: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab

Murtaza Wahab

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی پریس کانفرنس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز خرم شیر زمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سندھ حکومت لاک ڈاؤن بڑھانے کی طرف جاتی ہے تو اس کی مل کر مخالفت کریں۔

اس پر ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شاید انسانی جان وفاقی حکومت کی ترجیح نہیں ہے، ان کی ترجیح معیشت بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے ہماری بات نہیں سنی، سخت لاک ڈاؤن ہوتا تو آج صورت حال مختلف ہوتی۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر میں لاپرواہی سےکورونا کیسز میں اضافہ ہوا کیونکہ ہمارے کچھ سیاستدان خود ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا عدالتی فیصلے کےمطابق صوبے کو وفاق کے فیصلوں پر عمل کرنا ہے۔