فروغ تعلیم کے بغیر ملکی تقدیر نہیں سنور سکتی، صدر ممنون

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلیے حکومت کے ٹھوس عزم کا اظہار کرتے ہوئے تعلیم کو ترقی کا بڑا ذریعہ قرار دیا ہے جو ملکی تقدیر سنوار سکتی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن (پی آئی ایف ڈی) کے گریجویٹس کے اسکرول پر دستخط کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ حکومت علم پر مبنی معیشت کے نصب العین پر عمل کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات کیلیے آسان، قابل رسائی اور قابل استطاعت تعلیم کے مشن پر عمل پیرا ہے۔

انھوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پی آئی ایف ڈی ٹیکسٹائل، جیمز اینڈ جیولری، فرنیچر، چمڑا اور فیشن ڈیزائن سمیت مختلف شعبوں میں پیشہ وارانہ تعلیم کے فروغ کیلیے نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔