اب واٹس ایپ پر ویڈیو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر دیکھیں

WhatsApp

WhatsApp

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ویڈیو دیکھنے کا ایک نیا تجربہ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین کو ویڈیو دیکھنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی۔

میش ایبل ویب سائٹ کے مطابق جس طرح یوٹیوب ویڈیوز کو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا جاتا ہے عین اسی طرح اب واٹس ایپ ویڈیوز کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیچر اب اینڈروئیڈ فون کے بی ٹا ورژن 2.16.365 کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ میشن ایبل کے مطابق دیگر پلیٹ فارمز کے لیے ویڈیو اسٹریمنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے چند دنوں قبل ویڈیو کالنگ کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے جو اسے صارفین کے لیےمزید اہم اور پرکشش بناتا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق اگلے کچھ ماہ میں مزید نئے اور حیرت انگیز فیچرز پیش کیے جائیں گے۔