رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

Mufti Muneeb-ur-Rehman

Mufti Muneeb-ur-Rehman

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) رمضان المبارک کا چانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت محکمہ موسمیات آفس کراچی میں ہوگا جب کہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہوں گے۔ اس کے علاوہ اسلام آبادکی زونل کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی کوہسارکمپلیکس میں ہوگا۔

رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے ملک بھر سے جمع ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین مفتی منیب الرحمان رمضان کا چاند نظر آنے یا نہ نظر آنے کا اعلان کریں گے۔