مصر کے آرمی چیف عبدالفتح السیسی کا صدارتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ

Abdul Alsace

Abdul Alsace

قاہرہ (جیوڈیسک) مصرکے آرمی چیف عبدالفتح السیسی نے آئندہ صدارتی انتخابات لڑنے کافیصلہ کر لیا ہے جبکہ معزول صدر محمد مرسی کی کابینہ نےموجودہ عبوری حکومت اور فوج کے خلاف جرائم کی عالمی عدالت سے رجوع کیا ہے۔

مصری میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالفتح السیسی آئین کے اصلاح شدہ مسودے پر ریفرنڈم ہونے کے بعد دوسری مرتبہ صدارتی الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان 3 دن میں کریں گے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انھوں نے الیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ صدارتی انتخابات کے لئے کسی اہم امیدوارکے سامنے نہ آنے کے باعث کیا ہے جبکہ فوج نے بھی ان کی حمایت کافیصلہ کیا ہے۔

الفتح سیسی کی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے جبکہ فوج کے دوبارہ اقتدار میں واپس آنے کے امکان سے عوام میں بھی بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔ دوسری طرف معزول صدر محمد مرسی کی کابینہ کے وزراء نے موجودہ عبوری حکومت اور فوج کے خلاف جرائم کی عالمی عدالت میں درخواست دےدی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر آئینی عبوری حکومت کےخلاف آواز بلند کرنے والوں پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے جس کی تحقیقات کرائے جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں مصری فوج نے ملک کے پہلے آئینی صدر محمد مرسی کو معزول کر کے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد سے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی میں اب تک ہزاروں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔