مصر: مسیحیوں اور مسلمانوں کے مابین جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک

Christians And Muslims

Christians And Muslims

مصر(جیوڈسیک)مصری دارالحکومت قاہرہ کے نزدیک ایک شہر میں مسلمانوں اور مسیحیوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔قاہرہ ذرائع رپورٹ کے مطابق ہفتے کو مصری سکیورٹی اہلکاروں نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق قاہرہ کے نزدیک واقع شہر الخصوص میں دونوں برادریوں سے تعلق رکھنے والوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار مسیحی اور ایک مسلم شہری ہلاک ہوا۔ تاہم سرکاری نیوز ایجنسی مینا نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار بتائی ہے۔ سابق صدر حسنی مبارک کے دور کے خاتمے کے بعد مسلمانوں کی اکثریت والے اس ملک میں فرقہ ورانہ فسادات میں واضح اضافہ ہوا ہے۔