مصر کی عدالت نے سابق صدر کے 34 حامیوں کو 17,17 سال قید کی سزا سنا دی

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی عدالت نے رواں سال کے اوائل میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے جرم میں سابق صدر محمد مرسی کے 34 حامیوں کو 17،17 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

جنوبی شہر فیوم کی عدالت نے رواں سال جنوری میں پرتشدد مظاہروں کے جرم میں 34 افراد کو اس کی غیر موجودگی میں سزاوں کا حکم سنایا۔

عدالت نے ایک دوسرے کیس میں اجازت کے بغیر ریلی نکالنے اور سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف طاقت استعمال کرنے پر دیگر تین افراد کو تین، تین سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

گزشتہ سال ماہ نومبر میں ایک متنازعہ قانوں پاس کیا گیا تھا جس کے تحت مصر میں حکومت سے پیشگی اجازت کے بغیر احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔