مصر کے معزول صدر مرسی کو 15 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

President Mercy

President Mercy

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے پبلک پراسیکیوٹر نے معزول صدر محمد مرسی کو نئے الزام میں 15 روز کے لیے جیل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ میں پبلک پراسیکیوٹر نے معزول صدر محمد مرسی کو گزشتہ برس دسمبر میں صدارتی محل کا گھیراو کرنے والے مظاہرین کے خلاف بے جا طاقت کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔