بھارت: پیاز کی قیمتوں میں اضافہ،عوام کا حکومت کیخلاف احتجاج

India

India

بھارت (جیوڈیسک) بھارت میں غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام پیاز کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف عوام نے حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

عوام نے بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت عوام کھانے پینے کی اشیا خریدنے سے بھی دور ہوگئی ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے پیاز ہاتھوں میں اٹھا کر، پیاز کی مالائیں بنا کر اور پیاز فروخت کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔