مصری عدالت نے بھی یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی

Youtube Restricted Egypt

Youtube Restricted Egypt

مصر (جیوڈیسک) مصر کی ایک عدالت نے یو ٹیوب پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کی وجہ اسلام مخالف فلم کی نمائش ہے۔ عدالت نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ یو ٹیوب تک رسائی کو ایک ماہ کے لیے روک دے۔

عدالت نے یہ حکم ایک مصری شہری کی درخواست پر دیا ہے۔ مصری حکومت نے عدالتی فیصلے پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ اسلام مخالف فلم کے دکھائے جانے کے بعد پاکستان نے بھی یوٹیوب پر پابندی عائد کی تھی جو ابھی تک قائم ہے۔