چینی کیلنڈر : نیا قمری سال سانپ کا برس کے نام سے منسوب

China

China

چین (جیوڈیسک) چینی کیلنڈر کے مطابق نئے قمری سال کو “سانپ کا برس” قرار دیا گیا ہے۔ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے چین اور جاپان کے مختلف شہروں میں رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

نئے چینی سال کا آغاز دارالحکومت بیجنگ میں زبردست آتش بازی کے مظاہرے سے کیا گیا۔ آتش بازی کا مظاہرہ پندرہ منٹ جاری رہا جس سے آسمان جگمگا اٹھا۔ آتش بازی کے مظاہرے کو ٹی وی پر تقریبا ستر کروڑ افراد نے دیکھا۔

ایک اندازے کے مطابق بیس کروڑ افراد نے نئے سال کے جشن میں شرکت کے لئے اپنے گھروں کی جانب سفر کیا۔ دوسری جانب جاپان کے شہر یوکو ہاما میں چائنا ٹاؤن میں نئے سال کے موقع پر روایتی رقص و موسیقی اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

ان تقاریب میں کٹھ پتلیوں کا ڈانس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ جاپان سے بھی ہزاروں افراد نے اس جشن میں شرکت کی اور نئے سال کی آمد پر ایک دوسرے کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔