راشد منہاس روڈ پر موجود عسکری فلاء اوور کو میجر عدیل شاہد کے نام سے منسوب کر دیا گیا

DMC EAST

DMC EAST

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ قومی ہیروز کی پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی خدمات کی بدولت عوام سکون کا سانس لے رہے ہیں، میجر عدیل شاہد شہید ہمارے قومی ہیرو ہیں ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے راشد منہاس روڈ پر موجود عسکری فلائی اوور کو میجر عدیل شاہد شہید کے نام سے منسوب کرنے کی تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، علامہ شہنشاہ نقوی اور شہید کے والد سید شاہد حسین نقوی بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی حفاظت اور عوام کی خاطر قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر عدیل شاہد شہید جیسے قومی ہیرو پر ہمیں فخر ہے پاکستانی قوم اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر کرتی ہے اور ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھولتی، آج ہم اپنے گھروں میں سکون سے رہ رہے ہیں اس کے پیچھے شہداء اور غازیوں کی قربانیاں ہیں آج ہم عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا پاک فوج ودیگر سیکورٹی اداروں کو ان کی قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں یاد رہے کہ میجر عدیل شاہد شہید نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کے دوران بارودی مواد کے دھماکے میں جام شہادت نوش کیا۔