مصر : محمد عزت اخوان المسلمون کے قائم مقام مرشد عام مقرر

Mohammad Ezat

Mohammad Ezat

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں اخوان المسلمون کے نائب مرشد عام دوم محمود عزت کو قائم مقام مرشد عام مقرر کر دیا گیا ہے۔ محمد عزت کو یہ ذمہ داری ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب اخوان المسلمون کو مصری فورسز کے سخت ترین کریک ڈاون کا سامنا ہے اور مرشد عام کو سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔

محمود عزت اس سے پہلے اخوان المسلمون کے سیکرٹری جنرل کے منصب پر فائز رہنے کے علاوہ مصر کی سب سے بڑی اسلام پسند جماعت کی اعلی ترین رہنما کونسل کے بھی رکن رہے ہیں۔ وہ ان دنوں اخوان المسلمون کے نائب مرشد عام دوم کے طور فرائض انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے اخوان المسلمون کے نائب مرشد عام اول خیرت الشاطر کو مصر کی سکیورٹی فورسز صدر مرسی کی برطرفی کے فوری بعد ہی حراست میں لے چکی ہیں۔ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی نے ابھی گزشتہ ماہ ہی محمد عزت کو اپنی ویب سائٹ پر اخوان المسلمون کا مسٹر ایکس قرار دیا تھا۔

اسرائیلی انٹیلی جنس کے مطابق ”محمود عزت مرشد عام محمد بدیع کے ایک غیر معمولی پیروکار ہیں ۔”انہیں اس وقت مصر میں اخوان کی جاری تمام تر سرگرمیوں کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔