مصر : پاکستانی سمیت پانچ غیر ملکیوں کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی

Egypt

Egypt

مصر (جیوڈیسک) قاہرہ مصر کی ایک عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی سمیت پانچ غیر ملکیوں کو پھانسی کی سزا سنا دی۔پانچ میں سے چار ملزمان کوعدالت میں پیش کیاگیا ان میں ایک برطانوی اور تین جمہوریہ سیشلز کے شہری ہیں۔

پاکستانی شہری چھاپے کے دوران فرار ہوگیا تھا جسے غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔ عدالتی حکام کے مطابق ان افراد کو 2011 میں ایک کشتی سے گرفتار کر کے تین ٹن چرس برآمد کر لی گئی تھی۔ عدالت نے ان افراد پر ایک کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا ہے تاہم ملزمان اپنے اوپر عائد فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔