برطانیہ امیگرشن قوانین میں تبدیلی، بھارتی اور بنگالی باورچی نایاب

British

British

برطانوی (جیوڈیسک) امیگریشن قوانین میں تبدیلی کے بعد برطانیہ میں بھارتی اور بنگالی باورچی نایاب ہوگئے۔ امیگریشن قوانین میں سختی کے باعث برطانیہ میں چٹ پٹے کھانے کے شوقین حضرات دیسی کھانوں سے محروم ہوئے۔

جس کے بعد بھارتی ریسٹورنٹ مالکان نے برطانیہ کے مقامی لوگوں کو تربیت دینا شروع کردی۔ اٹھارہ سالہ لانڈنر فلائڈ بھی کئی برطانوی زیر تربیت شیفس میں سے ایک ہے۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ بڑا ہو کر ہندوستانی کھانے بنائے گا۔