مصر : 16 امریکیوں سمیت43 غیرملکیوں کے خلاف فیصلہ

Egypt

Egypt

قاہرہ (دنیا نیوز)مصری عدالت نے مختلف این جی اوز سے تعلق رکھنے والے 16 امریکیوں سمیت 43 غیر ملکیوں کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔ این جی او ورکرز کے خلاف الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ مصر میں انتشار پھیلا رہے تھے۔

امریکیوں میں امریکی وزیر ٹرانسپورٹ کا بیٹا سیم لا ہوڈ بھی شامل ہے تاہم کسی بھی غیر ملکی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا کیونکہ فیصلہ آنے سے پہلے ہی تمام افراد ملک چھوڑ چکے تھے۔

مصری عدالت کے اس فیصلے کو امریکی وزیر خارجہ کیری اور دیگر امریکی پارلیمنٹرینز نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، این جی اوز ورکرز میں امریکا کے علاوہ جرمنی، سربیا ، فلسطین اور لبنان کے شہری شامل ہیں۔