چینی صدر کا میکسیکو پہنچنے پر شاندار استقبال

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) سٹی چینی صدر ژی جی پنگ تین روزہ دورے پر میکسیکو پہنچ گئے، میکسیکو پہنچنے پر صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چینی صدر اپنی اہلیہ پنگ لییان کے ہمراہ منگل کو میکسیکو پہنچے ، اس موقع پر میکسکو کے وزیر خارجہ جوس اینٹونیو نے انھیں خوش آمدید کہا چینی صدر کو میکسیکو کی مسلح افواج نے سلامی پیش کی۔

اس موقع پر میکسیکو کے صدر این رک پینا نیٹو بھی موجود تھے۔چینی صدر کے دورے کا مقصد چین اور میکسیکو کے درمیان تجارتی عدم توازن کو ختم کرنا ہے۔