مصر کی صورتحال پر آئندہ ماہ اسلامی تحریکوں کا اجلاس بلائیں گے، منور حسن

Munawar Hasan

Munawar Hasan

راولپنڈی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا ہے کہ مصر میں پانچ ہزار لوگوں کو ٹینکوں کے نیچے کچلا گیا، مصر میں ہونے والے واقعات پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل افسوس ہے، اس مسئلے پر جماعت اسلامی آئندہ ماہ تمام اسلامی تحریکوں کا اجلاس بلائے گی۔ راول پنڈی میں جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مغربی دنیا مسلمانوں کو تشدد کی طرف دھکیل رہی ہے، مسلم انتہا پسندی حالات کی پیداوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصر میں پانچ ہزار لوگوں کو ٹینکوں کے نیچے کچلا گیا لیکن انسانی حقوق کی تنظیمیں اس ظلم پر خاموش ہیں جو کہ انتہائی قابل افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مصر کے مسئلے پر آئندہ ماہ تمام اسلامی تحریکوں کا اجلاس بلائے گی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مدارس میں موجود آج کا نظام حق کی لڑائی لڑنے کی آخری حد ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم آئی ایم ایف کے نظام تعلیم پر عمل پیرا ہیں جو ان کی مجبوری ہے۔