مصر: دہشتگردوں کا جنگی بحری جہاز پر حملہ، پانچ اہلکار زخمی

War Ships

War Ships

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری بحریہ کے ایک جہاز پر دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا ، حملے کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکار زخمی جبکہ آٹھ سمندر میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق دہشت گرد حملہ مصری صوبہ دامیتا میں ہوا۔

جوابی کارروائی میں فوج نے حملہ آوروں کے زیر استعمال چار کشتیاں تباہ کر دی ہیں جبکہ 32 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ادھر ایک دوسرے واقعے میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مصری سفارت خانے کی عمارت کے قریب کار بم دھماکا ہوا ، دھماکے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔